عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات اور پولیس کے سینئرافسران نے جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر میں 78آر آر سے وابستہ 21آئی پی ایس آفیسر ٹرینیز سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر ٹرینی افسران کو پاکستان کی سرپرستی میں جاری ملی ٹینسی کے خلاف جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ انہیں اس پراکسی ملی ٹینسی کے ناسور کا مؤثر خاتمہ کرنے کے لیے اختیار کی جانے والی آپریشنل حکمتِ عملی اور سکیورٹی اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔