گول//ڈگری کالج گول صرف دو نجی کمروں میں چل رہا ہے جس وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اگر چہ کالج کی اپنی عمارت کا کام چل رہا ہے تا ہم آج کل کالج کا نظام آئی ٹی آئی گول کی عمارت میں چل رہا ہے جہاں پر صرف دو کمرے ہیں جس میں ایک دفتر ہے ۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہیں پڑھائی میں کافی دقتیں آ رہی ہیں اور بارشوں کے دوران انہیں زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تقریباً چھ سات سے یہ کالج یہاں اسی آئی ٹی آئی عمارت میں اپنا نظام چلا رہا ہے جہاں پر انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اگر چہ اس وقت ڈگری کالج کی اپنی عمارت پر تعمیری کام چل رہا ہے لیکن جو پریشانیوں انہیں اس وقت بھی جھیلنی پڑ رہی ہیں اُس کا اثر براہ راست طلباء کی پڑھائی پر پڑتا ہے ۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں پر صرف دو کمرے دستیاب ہیں جن میں ایک دفتر ہے اور ایک کمرے میں کئی کئی کلاسیں لگتی ہیں اور بارشوں میں انہیںبھیڑ بکریوں کی طرح اسی ایک کمرے میں رہنا پڑتا ہے ۔ وہیں دوردراز علاقوں سے آنے والے طالب علموں کے لئے کوئی ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب نہیں ہے اور انہیں سومو ڈرائیور عام سواریوں کی طرح پورا کرایہ وصولا جاتا ہے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد ان کے مسائل حل کئے جائیں۔