سانبہ//ڈگری کالج سانبہ میں سوچھتاپکھواڑہ پروگرام کے تحت صفائی مہم کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران مہم کالج گیٹ سے شروع ہوئی اوربعدازاں این ایس رضاکاروں نے پوری کالج عمارت کی صٖائی کی۔ اس صفائی مہم میں 50 این ایس ایس رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس دوران پلاسٹرریپراوردیگرٹھوس موادہٹایاگیا۔صفائی مہم کے بعد ’’صفائی کی اہمیت ‘کے موضوع پر توسیعی لیکچرکاانعقاد کیاگیاجس میں ڈاکٹر رام سنگھ سمبیال ،ایچ اوڈی ایجوکیشن اورایکس پروگرام آفیسر،این ایس ایس نے لیکچردیا۔ انہوں نے صفائی کی اہمیت کواُجاگرکرتے ہوئے کہاکہ انسانی زندگی کی بقاء کیلئے صفائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس دوران رضاکاروں نے گھروں اورکالج کے گردونواح میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کاحلف اٹھایا۔پروگرام افسرپروفیسرشیوالی رتن نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔اس موقعہ پر مہم کے موقعہ پر ڈاکٹرنرسنگ داس ،پربھات سنگھ اورسورت سنگھ بھی شامل تھے۔