اودہم پور// ڈوگرہ صدر سبھا اودہم پور یونٹ نے نامور مصنف ایو دھیا ناتھ کی عزت افزائی کی ۔اس سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ایودھیا ناتھ کیرنی نے حال ہی میں کیندریہ ہندی نردیشالیہ ،دہلی کی جانب سے انکی کتاب ’’ سدھ مہادیو ‘‘ پر انہیں ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ایک توسیعی سند پیش کی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کتاب سدھ مہا دیو کی تاریخ اور بھگوان شوا ، پاروتی اور دیگر حقائق پر مبنی دلیلوں پر مشتمل ہے۔سابقہ وزیر و صدر ڈوگرہ صدر سبھا گلچین سنگھ چاڑک، صدر ڈوگرہ صدر سبھا یونٹ اودہمپور کے کے بھاردواج اور سیاسی معاملات کمیٹی نے ایودھای ناتھ کیرنی کو ایک مومینٹو اور شال پیش کیا گیا ۔ اس موقعہ پر اودہمپور کے ایک نامور مصنف پروفیسر شو نرموہی نے اے این کیرنی کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا ۔ اور انکی جانب سے ڈوگر کلچر کو فروغ دینے میں کی گئی کام کی ستائش کی۔دریں اثنا، اودہمپور کے فری لانس آرکیالوجسٹ نے کیرنی کے کام کی ستائش کی اور انکی حصولیابیوں کو متعدد ریسرش آرٹیکلوں کی شکل میں پیش کیا۔اس موقعہ پر موجود معزز اشخاص میں ڈی ڈی ایس یونٹ اودہمپور کے ممبران ، منموہن رینہ، آر پی شرما ، سوہیل کھو کھر ،اکشت و دیگرن بھی موجود تھے۔