ڈوڈہ // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی مدد کے لئے فوج نے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتے ہوئے ضلع ڈوڈہ کے جائی علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے طبی مشکلات کم کرنے کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا، طبی او رویٹرنری کیمپ کی قیادت فوجی طبی و ویٹرنری افسروں نے محکمہ صحت کے میڈیکل افسروں کے اشتراک سے کیا کیمپ کا اہتمام سی او راشٹریہ رائفلز کی بھدرواہ میں مقیم یونٹ نے کیا تھا ،جس کا افتتاح سابقہ سرپنچ بھوشن لعل نے سول عہدہ داروں ،سابقہ سرپنچوں،لمبر داروں اور فوجی طبی ٹیم کی موجودگی میں کیا۔ فوجی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ٹیم نے کیمپ میں 490سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا ،جن میں 215مرد ،145خواتین اور 130 بچے شامل تھے،۔کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقعہ پر ایک ویٹرنری کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، جس میں مقامی اور گوجر و بکروال طبقہ کے مال و مویشیوں کی طبی جانچ کی گئی،جو ریاسی ،اودھمپور ،رام بن اور ڈوڈہ اضلاع سے جائی علاقہ کے بالائی مقاما ت پر مویشی چرانے کے لئے آئے ہیں۔ ویٹرنری کیمپ میں706 مویشیوں بشمول 44گائیوں /بھینسوں، 562 بھیڑو بکریوں اور 100 گھوڑوں /خچروںکی جانچ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی۔ مقامی لوگوں نے راشٹریہ رائفلز بٹالین کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں کیلئے فوج کا مقامی لوگوں کو گھرو ں کی دہلیز پر ہی طبی خدمات فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر صحت، مقوعی خوراک اور چائلڈ کئیر سے متعلق کتابچے بھی تقسیم کئے گئے، تاکہ عام لوگوں میں صحت سے متعلق بیداری پیدا کی جا سکے۔ کیمپ سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی گئی ،جسکی نہ صرف مقامی لوگوں نے بلکہ ضلع سول انتظامیہ نے بھی ستائش کی۔