ڈوڈہ //کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ نے میونسپل حدود میں رات کا کرفیو نافذ کرنے و مرحلہ وار طریقہ سے کاروباری ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران منی بسوں و دیگر مسافر بردار گاڑیوں میں پچاس فیصدی سواریاں بٹھانے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما کی جانب سے جاری الگ الگ حکمناموں میں اعلیٰ حکام کی طرف سے دی گئی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈوڈہ کے میونسپل حدود میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ کرنے، دوکانیں مرحلہ وار بنیادوں پر کھولنے و منی بسوں و دیگر مسافر بردار گاڑیوں میں مسافروں کی گنجائش میں پچاس فیصد کمی لانے کے احکامات جاری کئے۔حکمناموں میں کوؤڈ 19 کے سلسلہ بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے و خلاف ورزی کا مرتکب قرار دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔