ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں اتوار کو بھی ہفتہ وار کورونا کرفیو نافذ رہا جس دوران سخت بندشیں عائد رہیں اور نجی کاروباری ادارے و ٹریفک نظام معطل رہا کورونا کرفیو کے دوران ڈوڈہ، بھدرواہ ،عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ کے مضافات میں ہر طرح کی سرگرمیاں معطل رہی اور مسافر بردار گاڑیاں بھی بند ہوئیں۔متواتر بندشوں سے عام آدمی و مزدور پیشہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ روزگار کی عدم دستیابی و مہنگائی کی مار نے ان کا جینا محال بنا دیا ہے۔