اودہم پور//ڈسٹرکٹ جیل اودہم پور میں جیل کے قیدیوں کے لئے گُذشتہ روز افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پئیوش سنگلہ (آئی اے ایس) ،ایس ایس پی اودہم پور راجیو پانڈے(آئی پی ایس ) اور ڈی ایس پی اودہمپور روہت چھڈ گل (کے پی ایس) نے بھی افطار پارٹی میں شرکت کی۔اس موقعہ پر اودھمپور کے جیل سپرانٹنڈنٹ ہریش کوتوال نے ماہ رمضان اور عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔پارٹی میں موجود مہمانوں نے بھی تمام لوگوں اور جیل کے قیدیوں کوکو اس مبارک موقعہ پر مبارک باد دی۔افطار پارٹی کا اختتام جیل سپرانٹنڈنٹ ہریش کوتوال کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔