ابوظبی //متحدہ عرب امارات ڈرون، روبوٹس اور دیگر خود کار ہتھیاروں کی خریداری کے لیے خوب پیسے خرچ کر رہا ہے، کیونکہ یمنی باغیوں کے خلیجی ملک پر حملوں سمیت خود کار جنگیں بڑھتی جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق (یو ایم ای ایکس) اَنمینڈ سسٹمز نمائش کے موقع پر 'ایج' (ای ڈی جی ای) کے نارنجی رنگ کے لوگو کے ساتھ بڑے سائز کا سیاہ ڈورن بھی یو اے ای کے اسلحہ کنسورشیم میں رکھا گیا جہاں دیگر ریموٹ کنٹرول مشین گنز اور دیگر اسمارٹ ہتھیار بھی نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔اس نمائش کا انعقاد اسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب خطے میں خود کار ہتھیاروں کے حملے بڑھتے جار رہے ہیں، جن میں سے ایک حملہ 17 جنوری کو کیا جانے والا ڈرون اور میزائل حملہ بھی شامل ہے جس میں ابوظبی میں تیل کمپنی کے تین مزدور ہلاک ہوئے تھے، یہ ڈرون حملہ اس طرح کے واقعات کے شروع ہونے والے سلسلیکا پہلا واقعہ تھا۔'ایج' 25 اماراتی فرمز پر مشتمل ابوظبی میں قائم ایک دفاعی کنسورشیم ہے جو تین سال قبل تشکیل دیا گیا تھا ۔