جموں//اپنا پہلا سالانہ دن منانے کیلئے آل جموں و کشمیر آئیل ٹینکرس ڈرائیورس اور کلینرس نے ریل ہیڈ نروال میں ڈیرہ ننگالی صاحب کے سر براہ مہنت منجیت سنگھ جی ،سردار ترلوچن سنگھ وزیر سابق ایم ایل سی اور منموہن سنگھ سابق میئر جے ایم سی کی موجودگی میں سینکڑوں یونین کارکنوں نے شرکت کی ۔مہنت منجیت سنگھ نے اپنی تقریر میںتمام شرکاء کیلئے دعا کی ۔ترلوچن سنگھ وزیر نے اپنے خطاب میں سالانہ دن تقریب منانے کیلئے یونین کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس موقعہ پر تمام ممبران جمع ہوتے ہیں اور اپنے خیالات اور شکایات بنیان کرنے کا موقع ملتا ہے ۔سابق میئر جے ایم سی منموہن سنگھ جو مہمان خصوصی بھی تھے نے کہا کہ دشمن ماحول کے بائو جود کئی بار ڈرائیور اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ملی ٹینسی متاثرہ علاقوں میں ضروری اشیاء پہنچاتے ہیں ۔ یونین صدر سردار انجیت سنگھ رینہ نے تمام یونین ممبران کو یونین کی یکجہتی کیلئے مبارک باد دی ۔انہوں نے سرکار سے مانگ کی کہ وہ جموں کشمیر میں ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دے۔سردار ہراسس سنگھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ اس موقعہ پر یونین کے معزز ممبران جن میں صدر سردار رنجیت سنگھ رینہ،نائب صدر دویندر سنگھ،جنرل سیکڑیٹری بکیش کمار وکی،سیکریٹری دویندر سنگھ وزیر،کیشئر محمد امین،پریس سیکریٹری سریندر سنگھ بٹو،اور سوہن سنگھ بھی موجود تھے۔