سرینگر//ڈاکٹر شبنم آرا نے ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئرکلسٹر یونیورسٹی کا عہدہ سنبھالاہے۔امرسنگھ کالج کے شعبہ سوشیالوجی کی سربراہ ڈاکٹر شبنم آرا نے پیر کو ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر کلسٹر یونیورسٹی کا عہدہ سنبھالا۔ڈاکٹر آرا کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرقیوم حسین نے پروفیسر عبدالحی کی سبکدوشی کے بعد اس عہدے پر مقرر کیا۔سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر آراکوتعلیم وتدریس اورانتظامی امور میں کافی تجربہ ہے اورانہیںسال2013-14میں اس وقت کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے باوقاراندراگاندھی نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ عطاکیاتھا۔ڈاکٹر شبنم آرا نے کافی تحقیقی کام بھی کیا ہے اورانہوں نے دوکتابیں اور قریب ایک درجن تحقیقی مقالے تصنیف کئے ہیں۔