جموں//سی پی آئی کے سینئر لیڈر اتل کمار انجن نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔اُنہوںنے عوامی بہبود اور سماج کے کمزور طبقوں کی بہبود سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھروزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔اُنہوں نے ریاست کی تیز ترتعمیر و ترقی اور ریاست کی داخلی اور اندرونی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔