لندن //چین کے قابو سے باہر ہوجانے والے بڑے خلائی راکٹ کا ملبہ بحرہند میں گرگیا۔ لانگ مارچ 5 بی کے ٹکڑے چین کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کو صبح 10 بج کر 24 منٹ کو زمین کے ماحول میں داخل ہوئے اور 72.47 ڈگری مشرقی طول بلد اور 2.65 عرض بلد میں سمندر میں گرگئے۔خیال رہے کہ یہ راکٹ چین کے نئے اسپیس اسٹیشن کے لیے پہلے حصے کو خلا میں بھیجنے کے لیے 29 اپریل کو روانہ کیا گیا تھا اور مشن کی کامیابی کے بعد اسے خلا میں بے قابو چھوڑ دیا گیا۔چینی وزارت خارجہ نے 7 مئی کو کہا تھا کہ راکٹ کے ملبے سے کسی قسم کے نققصان کا امکان نہیں کیونکہ زمین میں داخلے کے دوران اس کا بیشتر حصہ جل کر راکھ ہوجائے گا۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر جوناتھن میکڈول کے مطابق لانگ مارچ 5 بی کے واقعے سے اس طرح کے راکٹوں کو آزاد چھوڑ دینے کے واقعات عام ہوسکتے ہیں۔