نئی دہلی// بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی چیئرپرسن مایاوتی نے چین کے سلسلے میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں جاری الزام۔جوابی الزام پر اپنی گہری فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔ مایاوتی نے منگل کو کہا کہ ملک کی عوام کورونا وبا سے پریشان ہورہی ہے جبکہ کانگریس اور بی جے پی اس سلسلے میں سیاست کررہی ہے ۔