فیاض بخاری
بارہمولہ// محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعرات کوانچارج چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) بارہمولہ کو فوری طور پر منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔سرکاری حکم نامہ نمبر 159-JK (Edu) آف 2026 مؤرخہ 23 اپریل کے مطابق، عبدالرشید میر، جو سی ای او بانڈی پورہ کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے، کو ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔یہ حکم نامہ سول سیکرٹریٹ جموں سے جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد لیا گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (نارتھ) کشمیر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عبدالرشید میر کی جانب سے سنبھالی جانے والی ذمہ داریاں اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ انجام دیں گے، جب تک کہ مزید احکامات جاری نہیں کیے جاتے۔