جاوید اقبال
مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھرکے چیک بنولہ اور چھونگا پنچایت کے درمیان میں ایک کھیل کا میدان کئی سال قبل ایک دریا کے کنارے پر بچوں کے کھیلنے کیلئے بنایا گیا تھا اور کئی سال تک بچے اُس میں کھیلتے رہے۔مقامی بچوں کا کہنا ہے کہ ایک آدمی جو کھیل کے میدان کے ساتھ رہتا ہے، اُس نے جے سی بی مشین لگا کر گراؤنڈ میں بڑے بڑے کھڈے بنادیے ہیں اور بڑے بڑے پتھر بھی گراؤنڈ میں ڈال دئے ہیں،جب انہوں نے پوچھا کہ گراؤنڈ کیوں خراب کیا تو انکو گالیاں دیں۔ بچوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اور ایس ڈی ایم مینڈھر سے اپیل کی کہ گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد جس آدمی نے گراؤنڈ کو نقصان پہنچایاہے، اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔