کشتواڑ//ضلع کے دور دراز علاقوں کے بیروز گار نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے فوج کی جانب سے ضلع کے چھاترو خطوں میں166 نوجوانوں کے لئے کئیرئیر کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا ۔اس سلسلہ میں جے کے ای ڈی آئی کی جانب سے ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ،تاکہ نوجوانوں کو مختلف ہنروں کے کورسوں کی جانکاری دی جائے۔اس موقعہ پر جے کے ای ڈی آئی کی جانب سے طلاب کے سوالوں کا جواب دیا گیا ۔ اسی طرح سے انڈین آرمی کی جانب سے چیر جی میں ایک باہمی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔داخلہکے لئے مطلوبہ فزیکل، طبی اور تعلیمی قابلیت کی جانکاری دی گئی۔اسکے علاوہ انہیں فوج میں دستیاب مواقعوں، طرز زندگی اور مختلف چلینجوں کی جانکاری بھی دی گئی،جن کا ایک فوجی کو مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔نوجوانوںنے فوج کی اس پہل کی کافی ستائش کی۔