جموں//نٹرنگ کی جانب سے چوتھا تھیٹرفیسٹول 20اگست 2018 سے ابھینوتھیٹرجموں میں شروع ہورہاہے۔اس بات کاانکشاف نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھاکورنے یہاں نٹرنگ سٹوڈیوجموں میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس دوران نٹرنگ کے دیگرسینئرعہدیداران بشمول انل ٹکو، سنجیو گپتا، نیرج کانت اورراہل سنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر نٹرنگ ڈائریکٹربلونت ٹھاکورنے بتایاکہ نٹرنگ 35برسوں کے جشن کی تقریبات کے سلسلے میں چوتھاچارروزہ تھیٹرفیسٹیول 20 اگست سے شرو ع کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ نٹرنگ تھیٹرفیسٹول کاآغاز منوبھنڈاری کی جانب سے تحریرکردہ ڈراما ’’مہابوجھ ‘‘سے شروع ہواجس کی ڈائریکشن نٹرنگ ڈائریکٹرابھینوتھیٹرجموں میں 6 بجے کریں گے۔21اگست کوگلزار کی ’’خراشیاں‘‘ راہل سنگھ کی نگرانی میں پیش کی جائیں گے ۔اسی طرح تیسرے دن 22 اگست کوبلونت ٹھاکورکامشہور بچوں کاڈراما ’’میرے حصے کی دھوپ کہاں ‘‘پیش کیاجائے گا۔ اورآخری روز 23 اگست کوتھیٹر فیسٹیول کااختتام وسنت سنباس کاتحریرکردہ اور بلونت ٹھاکورکی ڈائریکٹشن والا کامیڈی ڈرامے ’’سیاں بھائے کوتال ‘‘کے ساتھ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے نٹرنگ نے پہلا تھیٹرفیسٹیول 15تا18 مئی 2018 کو جبکہ دوسراتھیٹرفیسٹول 19 تا22جون اورتیسراتھیٹرفیسٹول 18 تا21جولائی 2018کومنعقد کیاتھا۔