سرینگر// حکومت نے چند انتظامی افسراں کے تبادلے عمل میں لاکر ڈاکٹرسید سحرش اصغر کو ڈائریکٹر رورل لائیولی ہوڈ مشن تعینات کیا ہے ۔ انتظامی عمومی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج دیویدی کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ عوامی مفاد میں یہ تبادلے عمل میں لائے گئے۔ حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر رورل لائیولی ہوڈ (دیہی معاشی مشن) روبینہ کوثر کی جگہ ڈاکٹر سحرش اصغر کو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ روبینہ کوثر کو محکمہ عمومی انتظامی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے آئی اے ایس افسر بشیر احمد بٹ کو وائس چیئرمین لیکس اینڈ واٹر وئز ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے،جبکہوائس چیئرمین لیکس اینڈ واٹر وئز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لاورڈا)کو محکمہ انتظامی عمومی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکم نامہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی اجے کمار شرما کو تبدیل کرکے آئندہ تقرری کے انتظار تک عمومی انتظامی محکمہ میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ محکمہ عمومی انتظامی کے خصوصی سیکریٹری چرن دیپ سنگھ کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی تعینات کیا گیا ہے۔