سری نگر//فوج نے کل گلمرگ میں چنار اوپن ونٹر گیمز کا انعقاد کیا۔یہ تقریب سرمائی کھیلوں میں وادی کشمیر کے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پہل تھی اور اس میں کشمیر بھر سے مختلف عمر کے 250 لڑکوں اور لڑکیوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔90جی او سی انفنٹری ڈویژن اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے شرکاء کے جذبے اور جوش کو سراہا۔ جی او سی طلباء خصوصاً لڑکیوں کی بڑی شرکت کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کشمیر میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں اس طرح کی مزید تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔