ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل میں چمپیئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ کا تیسرا سیزن اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔پری کوارٹر فائنل میں فرینڈز الیون سمبل نے گلیڈیٹرز گاندربل کو 57 رنوں سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔فرینڈز الیون سمبل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا مقررہ 20 آوروں میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رن بنائے۔ یاسر بشیر نے آوٹ ہوئے بغیر 34 گیندوں پر 7 چھکوں 6 چوکوں کی مدد سے 76رن بنائے۔۔مقررہ ہدف کے تعاقب میں گلیڈیٹرز گاندربل نے 20 آوروں میں 8کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 142 رن ہی بناسکی۔فرینڈز الیون سمبل کے یاسر بشیر نے بلے بازی کے ساتھ ساتھ گیند بازی میں بھی جوہر دکھاتے ہوئے 4 آوروں میں 18رن بناکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے مین آف دی میچ حاصل کیا۔