ارشاد احمد
گاندربل//چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ کے آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں شالہ بگ بلاسٹر نے ڈبلیو ایس ایف صورہ کو بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ شالہ بگ بلاسٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 وروں میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 177 رن بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ڈبلیو ایس ایف صورہ کی پوری ٹیم 14.5 اوروں میں 79 رن بناکر آوٹ ہوگئی.۔شالہ بلاسٹر کے بلے باز عاقب میر کو بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔توار 20 اگست کو پہلا سیمی فائنل ٹائیٹز ینگورہ اور شالہ بگ بلاسٹر کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل 21 اگست پیر کے روز ٹنگمرگ پنتھرس اور لائینز گاندربل کے درمیان میں منعقد کیا جائے گا.