بڈگام// چاڈورہ بڈگام میںپولیس نے چوری کا ایک معمہ حل کرتے ہوئے نقب زن کی گرفتاری عمل میں لائی اور مال مسروقہ برآمد کیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق رواں ماہ کی 16 تاریخ کو پولیس تھانہ چاڈورہ میں سید انتخاب ولد محمد سعید ساکن مدینہ کالونی کی تحریری شکایت موصول ہوئی جس کے مطابق نامعلوم نقاب پوش شخص چاقولیکرگھر میں داخل ہوا تھا اور ڈرا دھمکا کر گھر سے نقدی اڑا لی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرتے ہوئے مشتبہ شخص عزیر خان ساکن مدینہ کالونی کرالپورہ چاڈورہ کو پوچھ تاچھ کیلئے تھانہ طلب کیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران مذکورہ شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے چوری کی یہ واردات انجام دی تھی۔اس کے انکشاف پر پولیس نے اس کے قبضے سے نقد رقم اور مال مسروقہ برآمد کیا۔