ترال// ترال کی گوجر بستی زار ہاڑ میںپینے کی صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے بستی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ گائوں میں موسم سرما سے قبل ہی پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ہر سال پانی کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں تاہم زمینی صورتحال اس کے باوجود بھی مختلف ہے ۔مقامی خواتین نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار جل شکتی محکمہ کے ملازمین کو اس صورتحال سے آگاہ کیا تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔ اس دوران بستی کے پائین علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی اسی طرح کی شکایت کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے توانہیں ناصاف پانی سپلائی ہوتاہے ۔ انہوں نے انتظامیہ اورمحکمہ کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔