عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے اپنا Silat Pencak دستہ تعینات کیا جو گرو نانک دیو یونیورسٹی (GNDU) امرتسر میں آل انڈیا انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے منگل کو یہاں منعقدہ ایک تقریب کے دوران 22 طلبہ کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ان کے ہمراہ کوآرڈی نیٹر، ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (DPES) ڈاکٹر ندیم احمد ڈار کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر افسران اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز(AIU) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی آئندہ چیمپئن شپ میں یونیورسٹی کے مرکزی اور سیٹلائٹ کیمپسز اور منسلک کالجوں کے مختلف تدریسی شعبوں کے شرکاء اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے ٹیم کے مکمل طور پر لیس ہونے پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ کی قومی میدان میں اپنی شناخت بنانے کی صلاحیت پر یقین رکھتی ہیں ‘‘۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے چیمپئن شپ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔