پیرس//فرانس کے پیرس میں پیر کو سینکڑوں سال قدیم نوٹر ڈیم کیتھڈرل عمارت میں شدید آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کے عملے اب بھی کوشش کر رہے ہیں۔آگ مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر پانچ بجے لگی۔ پیرس کے میئر این ہڈالگو نے ٹویٹ کر کے کہا‘‘نوٹر ڈیم کیتھڈرل عمارت میں پیر کو شدید آگ لگ گئی اور فائر بریگیڈ کے عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ہے ۔ میں تمام لوگوں سے حفاظتی اقدامات کے معیار پر عمل کرنے کی درخواست کرتی ہوں’’۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوٹر ڈیم کیتھڈرل کی پوری عمارت میں آگ پھیل چکی ہے اور آگ کے سبب عمارت کابالائی حصہ بھی منہدم ہو گیا ہے ۔ حالانکہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے سماجی جد وجہدکو پرسکون کرنے کے اقدامات کو بتانے کے لئے تقریباً 6 بجے ملک کو خطاب کرنا تھا لیکن نوٹر ڈیم کیتھڈرل میں آگ لگنے کی وجہ سے خطاب ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نوٹر ڈیم کیتھڈرل سینکڑوں سال پرانی عمارت ہے اور ہر سال اس عمارت کو دیکھنے لاکھوں سیاح آتے ہیں۔یو این آئی