جموں//وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سیکر راجستھان میں پی ایم-کسان اسکیم کی 14ویں قسط کے اجراء اور متعدد اقدامات کے آغاز کی لائیو سٹریمنگ کا محکمہ زرعی پیداوار اور کسانوں کی بہبود جموں نے ضلع اور بلاک کی سطح پر اپنے دفاتر کے ذریعے اہتمام کیا۔بابا جیتو، کسان مرکز، تالاب تلو میں ڈائریکٹر ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ فارمرز ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں کے ساتھ ایک پروگرام منعقد ہوا۔ سیکر، راجستھان میں مرکزی تقریب کے دوران وزیر اعظم، نریندر مودی نے 8.5 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 14ویں قسط جاری کی جس کی رقم ایک بٹن پر کلک کرکے 17,000 کروڑ روپے بنتی ہے۔سکیم کے آغاز کے بعد سے استفادہ کنندگان کو منتقل کی گئی کل رقم 2.59 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ مالی امداد کسانوں کو ان کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گی اور ان کی مجموعی بہبود میں اپنا حصہ ڈالے گی۔وزیر اعظم نے 1.25 لاکھ پی ایم کسان سمردھی کیندروں کو قوم کے نام وقف کیا ۔ڈائریکٹر زراعت جموں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پی ایم کسان کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لیے ای کے وائی سی کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور فی الحال ایسا ہی چہرے کی شناخت کی خصوصیت کے ساتھ موبائل ایپ کے ذریعے محکمہ کے فیلڈ اسٹاف کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تقریباً 7.5 لاکھ کسانوں کے ای-کے وائی سی کی تصدیق اور اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے فریمرز کی آمدنی کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں کے تحت کامیابیوں کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔
ریاسی میں
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پی ایم کسان سمن ندھی اسکیم کی 14ویں قسط کی ریلیز کی لائیو سٹریمنگ دیکھنے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام محکمہ زراعت کی پیداوار اور کسانوں کی بہبود ریاسی نے کیا تھا۔ چیف ایگریکلچر آفیسر ریاسی ہربنس سنگھ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ ضلع کے 29077 کسانوں کو مختلف زرعی سامان کی خریداری کے لیے ڈی بی ٹی کے ذریعے 5.81 کروڑ روپے ان کے کھاتے میں منتقل کرنے سے فائدہ ہوگا۔
کے وی کے سانبہ
کرشی وگیان کیندر سامبا نے پی ایم-کسان اسکیم کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا جس میں ضلع سانبہ کے مختلف دیہاتوں سے 265 کسانوں، فارم خواتین اور دیہی نوجوانوں نے شرکت کی۔ڈی ڈی سی کے وائس چیئرمین نے ضلع میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کے وی کے سانبا کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کے وی کے سامبا کو ضرورت پڑنے پر ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
ڈوڈہ
چیف ایگریکلچر آفیسر انیل گپتا نے پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کی 14ویں قسط کی ریلیز کی ورچوئل اسکریننگ میں شرکت کے لیے اہل کسانوں کے لیے ایک اجتماع کا اہتمام کیا۔چیف ایگریکلچر آفیسر نے محکمہ زراعت کے عملے کے ساتھ وزیر اعظم کے ساتھ ورچوئل بات چیت کے لیے چیف ایگریکلچر آفس ڈوڈا میں اہل کسانوں کے ایک بڑے اجتماع کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔
رام بن
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پی ایم کسان سمان ندھی اسکیم کی 14ویں قسط کے اجر اکے سلسلے میں لائیو سٹریمنگ کی میزبانی محکمہ زراعت رام بن نے کی۔کسانوں نے ایگرو بیسڈ اسٹارٹ اپس اور کسانوں کے حامی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کے پیغام کی ستائش کی۔
ادھم پور
محکمہ زراعت ادھم پور کی طرف سے یہاں پنچایت کاشیرہ میں ایک متاثر کن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔کاشیرہ میں وزیر اعظم کسان سمردھی کیندر کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل ادھم پور کے چیئرمین لال چند نے سنجے آنند، چیف ایگریکلچر آفیسر، دیگر عہدیداروں اور علاقے کے ترقی پسند کسانوں کی موجودگی میں کیا۔اسی طرح کا پروگرام ضلع کے تمام بلاکس اور پنچایتوں میں پی آر آئی ممبران اور ترقی پسند کسانوں کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔
کے وی کے کٹھوعہ
کے وی کے کٹھوعہ میں منعقد پروگرام کی لائیو ویب کاسٹنگ کی صدارت چیئرمین ڈی ڈی سی کٹھوعہ مہان سنگھ نے کی ۔ چیئرمین ڈی ڈی سی مہان سنگھ نے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کسان برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے زیادہ منافع کمانے کے لیے خصوصی مصنوعات کے کلسٹرز کی ترقی پر زور دیا۔
پونچھ
ڈاک بنگلو پونچھ میں ایک میگا ضلعی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفی ملک نے کی اور 150 سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔اس کے ساتھ ہی سب ڈویژن سرنکوٹ اور سب ڈویژن مینڈھر میں بھی اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت متعلقہ سب ڈویژنل مجسٹریٹس نے کی جس میں 100 سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔بتایا گیا کہ پونچھ ضلع میں 56701 سے زیادہ کسانوں نے دسمبر 2018 سے اب تک تقریباً 117.882 کروڑ روپے کی رقم وصول کی ہے۔
پی ایم کسان سکیم