جموں //اقوام متحدہ کی جانب سے جیش ء محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلہ کو بی جے پی کے سینئر لیڈر کویند رگپتا نے مودی کو ٹھوس قومی سیکورٹی کا مالک قرار دینے کا ثبوت قرار دیا۔انہوں نے اسے بھارت کیلئے سفارتی سطح پر ایک عظیم کامیابی قرار دیا ،گپتا نے پی ایم مودی 21 ویں صدی کا چانکیہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر ایک طمانچہ ہے ،جو پلوامہ حملہ میں جیش کے رول کو نکارتا تھا اور بھارت کو اس سلسلہ میں پکے ثبوت فراہم کرنے کی مانگ کرتا تھا ۔انہوںنے اس واقعہ کوعمران خان اور ان لوگوں کے لئے ایک دھچکا قرار دیا، جو عمران خان کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے نوبل انعام کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ گپتا نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں پر سرجیکل سٹرائیک کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ مودی کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے جس نے فرانس ،انگلینڈ اور امریکہ کو چین پر دبائو ڈالا ،جس نے آخرکار مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے میں روکاوٹوں کو دور کیا۔انہوں نے کہا ملک کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور انکی قومی و بین الاقوامی پالسیوں پر پورا اعتماد ہے ۔انہوں نے کہا کہ یو این کی پابندیوں کا کشمیر کے حالات پر کافی اثر پڑے گا۔