نئی دہلی// تیل پیدا کرنے والے گروپ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلہ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں ابال کے باوجود ہفتہ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل ساتویں روز مستحکم رہیں۔بیرون ملک کی منڈیوں میں لندن برینٹ خام تیل 2.62 اضافے کے ساتھ فی بیرل 69.39. تک پہنچ گیا۔دارالحکومت دہلی میں فی الحال پیٹرول کی قیمت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27ارچ کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاہے۔