حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے کھلاڑی پوری دنیا میں پونچھ کا نام روشن کر رہے ہیں۔اس دوران ضلع پونچھ کی خالدہ جبین نے وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کے بینر تلے تائیکوانڈو فیڈریشن آف انڈیا کے زیر اہتمام کرناٹک کے شیواموگا میں منعقدہ 40 ویں جونیئر نیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت کر پورے جموں و کشمیر کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے۔غور طلب ہے کہ وہ ضلع پونچھ سے پہلی لڑکی ہے جس نے قومی سطح پر تمغہ جیتاہے۔پونچھ کے سیاسی سماجی کارکنان اور عام شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بچی کو بہت بہت مبارک دی ہے۔انہوں نے ماسٹر اتل پنگوترا جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے اعزازی سیکرٹری، ایم ایس نزہت گل جموں و کشمیر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کا جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔پونچھ کے تائیکونڈو کوچ راجیندر سنگھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہنچ کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔