حسین محتشم
پونچھ// پونچھ پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اتوار کو اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کھیلوں کی دنیا کی نامور شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں غیر معمولی ٹیلنٹ اور سپورٹس مین شپ کو تسلیم کیا گیا جس میں ٹیموں اور سٹینڈ آؤٹ افراد کا اعتراف کیا گیا جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بتا دیں کہ اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم سنکھ قلندر کو 120000 ہزار کے نقد انعام سے نوازا گیا جبکہ ہارنے والی ٹیم سریمستان رائلز کو 80000 روپئے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی جبی سٹالینز کو15000 روپئے، چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی پیر گلی سلطانز کو 10000 کے نقد انعام سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو انفرادی تعریفی مومنٹوز دیئے گئے۔اس ٹورنامنٹ کے بہترین بولر رسوان گنائی ،بہترین بلے باز اندرپال سنگھ اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی شعیب اختر اور مین آف دی ٹورنامنٹ محبوب شیخ کو رہے جن کو معزز مہمانوں نے انعامات سے نوازا۔ تقریب میں مہمان خصوصی مشتاق احمد انچارج انڈور اسٹیڈیم پونچھ ،مہمان اعزاز وجے کمار پی ای ایم دیگر معززین موجود رہے۔ پرویز ملک آفریدی،ظفر شاہ اے ای ای بشارت ربانی، ابینو شرما، ممتاز خان، عمران شاہ، اصغر علی صوفی، گروندر سنگھ ٹورنامنٹ کے منتظمین تھے۔ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جے اینڈ کے سپورٹس کونسل یونٹ پونچھ کے جن ماہرین نے ٹورنامنٹ میں اپنی خدمات دی ان میں سید طلعت وسیم، نثار خواجہ ،سجاد بلکہ، جاوید اقبال، امن شرما،منظور لون،محور ماہی،اعجاز احمد ،شبیر احمد ،طاہر زمان، وسیم راجہ، دیویندر ڈابر وکی شامل ہیں۔