حسین محتشم
پونچھ//راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں قائم اے این ایم ٹی اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے غیر نصابی سرگرمیوں کو ایک حصہ کے طور پرطلباء کے لئے اسپورٹ اسٹیڈیم پونچھ میں ’کاسکو بال‘ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں اے این ایم ٹی اسکول کی 4 ٹیموں نے حصہ لیا اس دوران ٹی 10 کے 6 میچز (ہر ایک پر 10 اوور) کے دوران سنسنی خیز مقابلے ہوئے جن میں آخری سال کی سمیشز نامی ٹیم نے دوسری ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل جیت لیا۔اس دوران انعاماتی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر انیس نبی، اضافی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز احمد خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار نے اپنے ہاتھوں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں مزید غیر نصابی کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا۔