حسین محتشم
پونچھ//معروف گلوکار سردار شوبھدیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کی یاد میںٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کالج گراؤنڈ پونچھ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس سلسلہ کا فائنل میچ میںکشمیر واریر نے وائکنگز کلب کو 18 رنز سے شکست دی۔فائنل میچ کے بعد ایک تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس کی نظامت پونچھ کے معروف کرکٹر پرویز ملک آفریدی نے کی۔ ایڈوکیٹ سنیل کمار شرما صدر میونسپل کونسل پونچھ مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایچ او پونچھ دیپک پٹھانیہ نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔ اس موقعہ پر معروف سماجی اور سیاسی کارکن نوجوان لیڈر ڈاکٹر اْدیش پال شرما (چیئرمین وائی پی ایس فاؤنڈیشن)، بلویندر سنگھ باغی (کونسلر وارڈ نمبر 3) بھی موجود رہے۔ تقریب تقسیم انعامات کے دوران ایڈوکیٹ سنیل شرما صدر میونسپل کونسل نے کھیلوں کے مثبت پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے ان میں حصہ لیکر نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے کی تلقین کی۔ انہوں نے آرگنائزنگ کیمٹی کی کوششوں کو بھی سراہا۔