عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
پونچھ//پونچھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (محکمہ سیاحت) نے دہر پریمیئر لیگ 2023 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے تعاون سے فائنل میچ کے ساتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیابی سے اختتام کیا۔تقریب میں سرکاری افسران، مہمانوں، مقامی نوجوانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام بارمگلہ سے دہر تک ٹریکنگ ایونٹ نے ٹورنامنٹ میں ایڈونچر کا ایک اضافی عنصر شامل کیا۔اس تقریب کا مقصد ضلع پونچھ میں سیاحت کو فروغ دینا تھا اور اس پر محکمہ سیاحت کی طرف سے خصوصی توجہ دی گئی۔ فائنل میچ کو پونچھ کے ٹریکرز اور ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں نے خوب لطف اندوز کیا۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے کل 40 ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ بہت کامیاب رہا۔ مقامی لوگوں نے اس کامیابی پر پونچھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر تنویر خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ضلع پونچھ کو کھیلوں اور سیاحت کے شائقین کے نقشے پر رکھا ہے۔