حسین محتشم
پونچھ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ضلع پونچھ نے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں کبڈی، کھو کھو، والی بال، شطرنج، کیرم اور بیڈمنٹن کے شعبوں میں 19 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے ٹرائل کم سلیکشن کا انعقاد کیا جس میں ضلع پونچھ کے 11 زونز سے 201 طالبات نے حصہ لیا۔ مختلف کمیٹیوں کے تمام کنوینرز اور ٹیکنیکل انچارجز نے پوری لگن کے ساتھ وہاں فرائض سرانجام دیئے۔ پرویز احمد ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر پریس اینڈ پبلسٹی پونچھ نے بتایا کہ اس طرح یہاں کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔