پونچھ//شہر پونچھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سنیچر کے روز بھی جاری رہا اور اس دوران درجنوں ٹھیلے مسمار کئے گئے۔ تجاوزات کنندگان کامتعدد گاڑیاں سامان ضبط کیا گیا اور ہزاروں روپئے جرمانہ بھی وصول کیاگیا۔ چیف ایگزیکٹو افسر پونچھ نے نائب تحصیلدران اور پولیس افسران کے ہمراہ پونچھ کے بازاروں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ فٹ پاتھ پر قائم درجنوں غیر قانونی اسٹالز کو بھی ختم کر کے فٹ پاتھ کو خالی کرا لیا گیا۔ دریں اثناء محکمہ میونسپل کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے مختلف مقامات پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا اور غیر قانونی طور تعمیر ہونے والی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کو انتباہ دیا گیا کہ وہ دوبارہ سے تجاوزات کی بالکل کوشش نہ کریں۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میںپولیس بھی موجود رہی۔چیف ایگزیکٹو افسر پونچھ نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمیشنر کی ہدایات پر عوام کی شکایت کے بعد یہ کارروائی عمل میںلائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔