پونچھ//پونچھ راولاکوٹ تاجر ایسوسی ایشن کا وفدایسوسی ایشن کے صدر عبدالرزاق خاکی قیادت میں ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار سے ملاقی ہوا، جہاں انہوں نے موصوف کا پونچھ میں تعینات ہونے پر خیر مقدم کیا۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کرشن سنگھ اول نے چکانداباغ کے راستے سے پاکستان اور ہندوستان کے بیچ ڈھائی سال سے بند پڑی تجارت کو واپس بحال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر وں نے ہمیشہ انتظامیہ کا تعاون کیا ہے اور وہ ہر صورت میں انتظامیہ کے ساتھ ہیں مگر ان کی بند پڑی روزگار جو واپس کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے مابین رشتے بھی خوشگوار ہیں ایسے میں تجارت کو بحال کرکے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کی جائے۔ صدر عبدالرزاق خاکی نے کہا کہ اس تجارت میں نہ صرف تاجروں کو نقصان ہوا پے بلکہ تجارت سے جڑے سینکڑوں مزدور، ٹرک ڈرائیور ، کینڈیکٹر بے روزگار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے وہ اور ان کے اہل خانہ پریشان حال ہیں۔ انہوں نے مزید موصوف سے درخواست کی کہ جن ٹرکوں میں پھل اور سبزیاں آتی ہیں ان کی چیکنگ میں رعایت کی جائے تاکہ سامان کا نقصان نہ ہو۔ ایس ایس پی نے تاجروں کی مانگوں کو بغور سننے کے بعد انہیں پولیس کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں حاجی محمد آمین ماگرے، ٹھاکر کل لدیپ سنگھ ،ر اشوک شرما اور دیگران موجود تھے۔