راجوری// ضلع راجوری میں ضلعی انتظامیہ نے پوٹھا گاؤں میں پنچایت گھر اور پنچایت کی اراضی سے ایک کنبہ کو بے دخل کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش شاون کی ہدایت پر تحصیلدار راجوری رفیق احمد اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر کالاکوٹ آمین احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے دیگر عملے کے ہمراہ اس مہم کا آغاز کیا۔اے ڈی سی راجوری نے کہا "پنچایت گھر اور پنچایت اراضی پوٹھا کے غیر قانونی قبضہ کاروں کو بے دخل کردیا گیا ہے" ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک طویل التوا کا مسئلہ تھا جس کو حل کیا گیا ہے اور عمارت اور اراضی کو محکمہ دیہی ترقی کو بحال کردیا گیا ہے۔