چنڈی گڑھ// پنجاب حکومت نے کل شروع ہورہی گیہوں خرید کو لے کر سبھی 154 مارکٹ کمیٹیوں میں کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ قائم کئے ہیں تاکہ منڈیوں میں آنے والے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سبھی افراد کو کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگایا جا سکے ۔پنجاب منڈی بورڈ کے چیئرمین لال سنگھ نے یہاں بتایا کہ منڈی بورڈ نے وبا کے مشکل وقت کے دوران گیہوں کی خرید کے چیلنجنگ کاموں کے لئے پختہ تیاریاں کی ہیں۔ حکومت گیہوں کے ایک ایک دانے کو خریدنے کے لئے پرعزم ہے ،وہیں کسانوں ،مزدوروں ،آڑتیوں اور خرید ایجنسیوں کے ملازمین کی سیکورٹی بھی یقینی بنائے گی۔انہوں نے بتایا کہ منڈبی بورڈ نے کووڈ سکیورٹی اقدامات پر سختی سے عمل، ماسک اور سینیٹائزر مہیا کرائے ہیں۔ خرید مراکز پر فصل لے کر آنے والے کسانوں کے لئے ایک لاکھ ماسک اور 35000 لیٹر سینیٹائزرکا بھی انتظام کیا ہے ۔منڈیوں میں بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لئے اناج منڈیوں کی تعداد 1872 سے بڑھا کر 4000کی گئی ہے اور اس سیزن کے دوران 130 لاکھ ٹن گیہوں خریدنے کا ہدف ہے ۔ان کے مطابق منڈی بورڈ کی طرف سے کسانوں کو آڑھتیوں کے ذریعہ پاس جاری کئے جائیں گے ۔ پچھلے ربیع سیزن میں کووڈ کی پابندیوں کے باوجود 127.13 لاکھ ٹن گیہوں کی کامیابی خرید کی تھی۔
گیہوں کی محفوظ خرید اور منڈی سے متعلق ایڈوائزری جاری
چندی گڑھ// پنجاب حکومت نے کل سے شروع ہورہی گیہوں کی محفوظ خرید اور منڈی سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے ۔وزیر صحت بلبیر سنگھ سدھو نے یہاں بتایا کہ کورونا وائرس الگ الگ سطحوں پر الگ الگ وقت کے لئے زندہ رہتا ہے ۔ یہ کیمیائی جراثیم کش کے ساتھ آسانی سے غیرموثر ہوجاتا ہے ۔اس طرح وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے کورونا وائرس سے متعلق صحیح معلومات اہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلا و کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جاری رہنما ہدایات پر سختی سے عمل یقینی بنانا ضروری ہے ۔