پلوامہ // پلوامہ میں ہندو مسلم بھائی چارے کی تازہ مثال اس وقت سامنے آئی جب یہاں ایک معمرکشمیری پنڈت کے آخری رسو مات مسلمانوں نے انجام دیئے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ اتوار کے روز واشبوگ میں ایک 80سالہ کشمیری پنڈت کنہیا لال ساکن واشبگ علاقے میں اپنے خاندان کے اکیلے فرد کے طور پر رہائش پزیر تھا اور ہفتے کی شام طویل علالت کے باعث فوت ہوا ۔اس دوران کنہیا لال کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے مقامی لوگ ان کی رہائش گاہ پر جمع ہو گئے،جس دوران اتوار صبح ہندو مذہب کے مطابق مسلم طبقے کے ارکان نے لکڑی کا بندوبست کیا اور لاش کو شمشان گھاٹ لے جانے کے علاوہ دیگر ضروری رسومات بھی ادا کیں۔