ڈوڈہ //پی ڈی پی نے پروین خان کو پھر سے خواتین ونگ کا ضلع صدر ڈوڈہ نامزد کیا ہے۔اس دوران پی ڈی پی کارکنوں نے اعلیٰ قیادت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پروین خان پچھلے ایک دہائی سے ضلع میں پارٹی کے لئے کام کر رہی ہے۔ادھر پروین خان نے ضلع صدر نامزد کرنے پر پارٹی صدر محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پی ڈی پی ایک بار پھر ترقی کی بلندی پر پہنچے گی۔انہوں نے موجودہ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا مہنگائی رشوت خوری و بے روزگاری نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور سرکار صرف آئین میں ترمیم کرنے میں مشغول ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے پی ڈی پی کی مضبوطی کیلئے زمینی سطح پر کام کریں۔