اسلام آباد// پاکستان نے کوویڈ۔19 کیسوں کو ملک میں پھیلانے کے لئے ہندوستان سمیت 26 ممالک کے مسافروں پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایات کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 26 ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کرتے ہوئے وہاں سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی لگادی۔ ان ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عراق، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ پاکستان نے کووِڈ 19 سے نمٹنے کے لیے 3 کیٹیگریز متعارف کروائی ہیں۔ رجنٹینا، بولیویا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ڈومینیکن ریپبلک اور ایکواڈور کو بھی سی کیٹگری کی فہرست میں برقرار رکھا ہے۔ کیٹگری سی میں شامل ممالک کی فہرست میں مالدیپ، میکسیکو، نیمبیا، پیرا گوئے، پیرو، فلپائن، ترینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، تیونس اور یورو گائے بھی شامل ہیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن نے سی کیٹگری کی فہرست سے منگولیا، کینیا، وینزویلا، یوکرین، سلووینیا، کروشیا، ہالینڈ، ایتھوپیا، پولینڈ، کیوبا اور تھائی لینڈ کا نام خارج کر دیا ہے۔