کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے وارڈ نمبر 1کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا ۔ مرد و خواتین سڑکوں پر اتر آئے اور پانی کی عدم دستیابی کو لیکر احتجاج کرنے لگے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کے بالکل قریب ہم رہائش پذیرہیںاور یہاں علاقہ میں گزشتہ دس برسوںسے پانی کی شدید قلت ہے، اگرچہ انھوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے افسران کو اس مطلق آگاہ کیا لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی مداخلت پر یہ مسئلہ محض دو ماہ تک ہی حل ہوسکا لیکن اسکے بعد دوبارہ پانی کی قلت ہوئی اور آج وہ مجبور ہوکر سڑک پر اتر آئے ۔انھوں نے موقعہ پر آئے محکمہ کے حکام کو دور روز کا وقت دیا اور اگر دورروز کے اندر سپلائی کو یقینی نہ بنایا گیا تو و ہ دوبارہ احتجاج کریں گے ۔انھوں نے کہاکہ ہزاروں کروڑ خرچے کے بعد بھی نہر نائی گڈھ کا پانی آج تک نہ مل سکا جبکہ انتظامیہ و محکمہ گہری نیند سوئے ہیں اور کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہاہے۔ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی محکمہ نے احتجاج کررہے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ دو روز کے اندر پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔