سرینگر//سوک ایکشن پروگرام کے تحت، پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ نے پانپور میں ایک روڈ ریس ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں سب ڈویڑن پانپور کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔تقریب کو ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگرنے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او پانپورر، ایس ایچ او پامپور، ایس ایچ او کھریو اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ ریس کا آغاز دسو سے گورنمنٹ ڈگری کالج پانپورر تک ہوا۔ایس ایس پی اونتی پورہ نے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ اس سے ان کے خود اعتمادی، توجہ، جسمانی اور ذہنی صحت کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں انسداد منشیات کی مہم کا انعقاد کریں تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔اختتامی تقریب کے دوران، ایس ایس پی اونتی پورہ تقریب کے پہلے 10 فاتحین میں نقد انعامات و سرٹیفکیٹ اور تمام شرکاء میں شرکت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہیں۔