نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر سے کنیا کماری تک عوام کوروناکے خلاف لڑائی میں سرکار کو اپنا تعاون فراہم کریں ۔ وزیر اعظم نے سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار 11 اپریل یعنی’ جیوتیبا پھولے جینتی‘ سے ہم ملک کے باشندے ’ٹیکہ اتسو‘ کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ ٹیکہ تہوار 14 اپریل یعنی بابا صاحب امبیڈکر جینتی تک جاری رہے گا۔ یہ تہوار ایک طرح سے کورونا کے خلاف دوسری بڑی جنگ کی شروعات ہے، اسلئے پورے بھارت کے لوگوں کو اس میں اپنا تعاون دینا ہوگا،اس میں ہمیں ذاتی طور پر صفائی کے ساتھ سماجی طور پر صفائی پر خصوصی طور زور دینا ہے‘۔انہوں نے کہا،’ہمیں یہ چار باتیں ضرور یاد رکھنی ہے۔ ہر شخص ایک شخص کو ٹیکہ لگوائے۔ یعنی جو لوگ کم پڑھے لکھے ہیں، بزرگ ہیں جو خود جا کر ٹیکہ نہیں لگوا سکتے، ان کی مدد کریں۔ ہر شخص ایک شخص کے علاج میں مدد کرے۔ یعنی جن لوگوں کے پاس اس قدر وسائل نہیں ہیں، جنھیں معلومات کم ہے، ان کا کورونا کے علاج میں تعاون کریں۔ ہر شخص ایک شخص کے تحفظ کو یقینی بنائے، یعنی میں خود بھی ماسک پہنوں اور اس طرح خود کو بھی بچاوں اور دوسروں کو بھی بچاوں، اس پر زور دینا ہے‘۔وزیراعظم نے کہا،’ایک بھی پوزیٹیو کیس آنے پر ہم سبھی کا بیدار رہنا، باقی لوگوں کی بھی ٹیسٹنگ کروانا، بہت ضروری ہے۔ اسی کے ساتھ جو ٹیکہ لگوانے کا مستحق ہے، اسے ٹیکہ لگے، اس کی کوشش سماج کو بھی کرنی ہے اور انتظامیہ کو بھی۔ ایک بھی ویکسین کا نقصان نہ ہو، ہمیں یہ یقینی بنانا ہے۔ ہمیں زیرو ویکسین ٹیسٹ کی طرف بڑھنا ہے۔ اس دوران ہمیں ملک کی ویکسینیشن کی استعداد کے آپٹیمم یوٹیلائیزیشن کی طرف بڑھنا ہے۔ یہ ہماری کَیپیسِٹی بڑھانے کا بھی ایک طریقہ ہے۔انہوں نے کہا،’ہماری کامیابی اس بات سے طے ہوگی کہ ’مائیکرو کنٹینمنٹ زون‘ کے تئیں کتنی بیداری لوگوں میں ہے، ہماری کامیابی اس بات سے طے ہوگی کہ ضرورت نہ ہو، تو ہم گھر سے باہر نہ نکلیں، ہماری کامیابی اس بات سے طے ہوگی کہ جو ٹیکہ لگوانے کا مستحق ہے، اسے ٹیکہ لگے۔ ہماری کامیابی اس بات پر منحصر ہوگی کہ ہم ماسک پہننے اور دیگر ضابطوں پر کس طرح عمل درآمد کرتے ہیں‘۔ وزیراعظم مودی نے ان چار دنوں میں ذاتی سطح پر، سماجی سطح پر اور انتظامیہ کی سطح پر ہمیں اپنے اپنے ہدف بنانے ہیں، انہیں پانے کے لیے پوری کوشش کرنی ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے، اسی طرح عوامی شراکت داری سے، بیدار رہتے ہوئے، اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے، ہم ایک بار پھر کورونا کو قابو کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ یاد رکھیے! دوائی بھی کڑائی بھی‘۔پی ایم مودی نے کہا،’ چوتھی اہم بات، کسی کو کورونا ہونے کی صورت میں ’مائیکرو کنٹینمنٹ زون‘ بنانے کی قیادت سماج کے لوگ کریں۔ جہاں پر ایک بھی کورونا پوزیٹیو کیس ا?یا ہے، وہاں خاندان کے لوگ، سماج کے لوگ، مائیکرو کنٹینمنٹ زون‘ بنائیں۔ ہندوستان جیسے گھنی آبادی والے ہمارے ملک میں کورونا کے خلاف لڑائی کا ایک اہم ترین طریقہ ’مائیکرو کنٹینمنٹ زون‘ بھی ہے‘۔