راجوری //ٹھیکیدار ایسو سی ایشن راجوری نے پچھلے تےن روز سے ایگزیکٹوانجینئر محکمہ تعمیرات ، ایگزیکٹوانجینئر محکمہ پی ایچ ای اور ایگزیکٹونجینئرفلڈ کنٹرول اینڈایریگیشن کے دفاتر پر تالا چڑھا کر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھاہواہے ۔ان کا مطالبہ ہے کہ ریاستی سرکار آئن لائن لین دین کا سلسلہ شروع کرنے سے قبل ٹھیکیداروں کی واجب الادارقومات واگزار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نت نئے قوانین وضع کررہی ہے اور ٹھیکیداروں کے بقایاجات واگزار کرنے میں لیت ولعل سے کام لیاجارہاہے ۔ ان کاکہناتھا کہ ہر نئے قانون کو ٹھیکیدارمفاد عامہ کے لئے عملی جامہ پہنانے کیلئے تیار ہیں تاہم اس سے قبل تمام واجب الادارقومات واگزار کئے جائیں ۔ تالا لگائے جانے کی وجہ سے ان دفاتر کا کام کاج بدھ کو بھی متاثر رہا ۔