کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے ٹھاکرائی شنا سڑک پر تارکول کے کام کا افتتاح کیا ۔واضح رہے سروڑی جو کشتواڑ اور ڈوڈہ کے دورے پر تھے نے یہاں پکالاں، دراموگان، منگتھلا، ہدات پورہ اور شنا میں عوامی میٹنگوں سے خطاب کیا ۔یہاں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے پسماندہ اور پہاڑی علاقہ جات میں سڑکوں کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا حلقہ انتخاب اندروال کے اکثر علاقہ جات کی عوام کو سڑک روابط سے جوڑا جا چکا ہے اور کئی سڑکوں پر کام جاری ہیں۔موصوف نے کہاکہ امن و امان سے ہی ترقی ہو سکتی ہے اور ان کی بطور ایم ایل اے امن پر زیادہ توجہ رہی جسکیلئے انہوں نے کئی اہم اقدامات بھی اٹھائے ۔اس دوران انہوں نے شیوانگر تا سروان سڑک کیلئے تارکول اور سڑک کے دیگر کام کیلئے سات کروڑ روپئے کا اعلان کیا جبکہ کے کے روڈ کلومیٹر نو تا دربدھان سڑک کیلئے چار کروڑ روپئے کا اعلان کیا جس سے ٹھاکرائی کی عوامی کی مشکلات کا ازالہ ہو گا ۔سروڑی نے اس دوران دیہی ترقی کے افسران پر ٹھاکرائی بلاک کی ترقی کیلئے زور دیا ۔انہوں نے افسران سے کہا کہ بہتر کاوشیں کی جائیں تاکہ اسکیموں کی افادیت عوام تک پہنچ سکے۔اس موقع پر کارکنان کی ایک اہم میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا اور کانگریس وفود پر زور دیا گیا کہ عوام کو دوستانہ پروگراموں اور پالیسیوں کے متعلق جانکاری فراہم کی جائے۔بعد ازاں ٹھاکرائی، چھاترو، مغلمیدان ،بھلیسہ بلاکوں سے کئی سیاسی کارکنان نے کانگریس کا دامن تھاما جن کا سروڑی نے خیر مقدم کیا اور پارٹی کی بنیادی سطح پر مضبوطی کی امید جتائی۔موصوف کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ کئی محکمہ جات کے افسران کے علاوہ کانگریس لیڈر مہندر سنگھ پریہار، بشیر احمد شیخ، جگدیش راج، محمد سلیم، شاہنواز حسین و دیگران موجود تھے۔