ٹنگمرگ //گلمرگ میں سیاحوں کے ساتھ کام کرنے والے مزدروں نے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مانگ کی کہ گلمرگ کیلئے 4/4 ایس ار ٹی سی بس سروس دستیاب رکھی جائے۔ ہفتے کو گلمرگ میں سیاحوں کے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں نے ٹنگمرگ میں سومو سروس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلمرگ کیلئے ایس ار ٹی سی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مزدوروں نے اپر اڈہ ٹنگمرگ میں ٹنگمرگ گلمرگ سڑک پر دھرنا دیکر قریب آدھے گھنٹے تک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا ۔بشیر احمد نامی ایک احتجاجی شہری نے کہا کہ ٹنگمرگ میں اگرچہ اڈھائی سو سومو گاڈیاں موجود ہیں تاہم سیاحوں کی کثیر تعداد سے سومو سروس کم پڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے سومو والے عام مزدوروں کے بجائے سیاحوں کو گاڑیاں فراہم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں گھنٹوں گاڑیوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔بعد میں ٹنگمرگ پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد مزدوروں نے احتجاج ختم کیا۔