جموں//ایک غیر ریاستی شہری ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے ، یہ ہفتہ میں رونما ہونے والی اس نوعیت کی چوتھی واردات ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ روشن لال ساکن اتر پردیش پٹری پار کر رہا تھا کہ وہ ریل گاڑی کی زد میں آ گیا اور اس کی موت موواقع ہو گئی۔ اس کی نعش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالہ کر دیا گیاہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ریل گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے کی چوتھی واردات ہے ۔ بدھ اور جمعرات کو دو خواتین یکے بعد دیگرے ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہو گئی تھیں جب کہ جمعہ کے روز ادہم پور میں ایک 67سالہ بزرگ جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا ، لقمۂ اجل بن گیا۔