عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کشتواڑ نے 10 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ مہم اے آر ٹی او کشتواڑ تسلیم وانی کی قیادت میں انجام دی گئی۔ محکمہ کے مطابق جن افراد کے لائسنس معطل کیے گئے وہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جن میں خطرناک ڈرائیونگ ،اوور لوڈنگ، بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانا اور موٹر وہیکل ایکٹ 198 کی دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔جنکے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے گئے، ان میں شہراز احمد،شاداب حسین،امتیاز احمد ،برکت علی ،محمد اقبال،کرشن کنہیا ،عمران سجاد ،محمد ثاقب میر،قذافی اور فیضان امین شامل ہیں۔ اے آر ٹی او کشتواڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ آئندہ بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اسی طرح سخت کارروائی جاری رکھے گا تاکہ سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے اور قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو۔